• News
        Kuwait Pakistan World Embassy Community Showbiz Business Sports Health Sci-Tech Up Coming Events
        • Embassy
          • E-Services
            Search CVs Search Jobs Post Vacancy Submit CV Directory Muslim Names Legal Advice Cooking Recipes Cricket Live
            • Classifieds
              Categories Latest Ads Post Ad
              • Gallery
                • Event Videos
                  • About us
                    • Contact us

    Al Muzani Exchange Co. Kuwait


    اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے سالانہ کانفرنس سیرت النبی کویت

    Views: 896
    Published on: 08-Sep-2025

    اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے سالانہ کانفرنس سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کویت کی سب سے بڑی جامع مسجد الکبیر میں منعقد کیا گیا۔
    محفل کے آغاز میں حافظ وجیہہ الحسن صاحب نے تلاوت کلام پاک پیش کرنے کا شرف حاصل کیا ،
    تلاوت قرآن پاک کے بعد محمد سلمان اور ان کی ٹیم میں شامل چھوٹے بچوں نے ملکر ایک خوبصورت عربی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔
    جناب مولانا ملک ارشاد صاحب نے سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے گفتگو کا آغاز کیا جس کا موضوع
    "حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انداز دعوت و انداز تکلم تھا
    مولانا ملک ارشاد صاحب نے بہت بہترین انداز میں حاضرین کے سامنے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے انداز دعوت اور انداز گفتگو پر روشنی ڈالی۔ ان کی تقریر قرآن و حدیث کے حوالوں سے مزین تھی۔
    اس کے بعد اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے شعبہ دعوت کے انچارج جناب صدف علی صدف صاحب نے کویت میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے کام اور اس کی سرگرمیوں کو پریزینٹیشن کے ذریعے حاضرین کے سامنے رکھا۔
    مرکزی خطاب کے لیے صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جناب حافظ حفیظ الرحمٰن صاحب کو دعوت خطاب دی گئی۔
    جناب حافظ حفیظ الرحمٰن صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کی مختلف جہتوں پر گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر معاملے میں سوچ مثبت اور متوازن ہوتی تھی اسی مثبت رویے کو بالخصوص موضوع گفتگو بنایا گیا اور سمجھایا کہ نبی مہربان کیسے زندگی کے ہر پہلو کو مثبت سوچ اور مثبت رویے کے ساتھ آگے لیکر بڑھتے تھے اور کیسے اس مثبت رویے کے مثبت نتائج برآمد ہوتے تھے، اس لیے ہم مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی پیروی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر مثبت سوچ اور مثبت رویوں کو بھی پروان چڑھائیں، یہی ہمارے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے بڑے موثر انداز میں سیرت کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا
    پروگرام کے آخر میں نائب صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی جناب مشتاق احمد صاحب نے حاضرین کے ساتھ ملکر کویت، پاکستان اور امت مسلمہ اور فلسطین کے لیے اور خاص طور پر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور مریضوں کی کامل صحتیابی کے لئے دعا کی گئی
    پروگرام کی کمپئیرنگ جنرل سیکریٹری اسلامک ایجوکیشن کمیٹی جناب اطہر مخدوم صاحب نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں کی جس میں وہ وقتا فوقتا حاضرین کے سامنے کچھ نعتیہ اشعار بھی پیش کرتے رہے جن سے حاضرین کے دل حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جذبے سے معمور ہوتے رہے۔
    پروگرام کی کوریج اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے میڈیا سیل نے کی۔

     


    Follow on
    • About us
    • Advertise with us
    • Contact us

    © 2025 @ Pakistanis in Kuwait, . All Rights Reserved.