واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ اب کسی کوغلطی سے بھیجا جانے والا پیغام کہیں اور بھیج دیا جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ بالآخردنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ سے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچرمتعارف کرا دیا گیا ہے۔

اگرآپ نے سوشل میڈیا پرپیغام لکھنے میں غلطی کردی ہے توکوئی بات نہیں، آپ اپنے بھیجے گئے پیغام میں رد وبدل کرسکتے ہیں ، کئی ماہ کی آزمائش کے بعد آخر کار واٹس ایپ نے نیا فیچرمتعارف کروادیا ہے جس کے ذریعے غلطی سے کسی اورکو بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کیےجاسکیں گے۔

صارفین کی جانب سے اس فیچرکا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا جو اب اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز فونزمیں دستیاب ہوگا۔ نئے فیچر میں پیغامات کو دوسرے فرد کے دیکھنے سے پہلے ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پربتایا کہ صارفین بھیجے گئے پیغامات ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ تاہم اس فیچر میں ایک خامی ہے، وہ یہ کہ جب بھی آپ کوئی پیغام ڈیلیٹ کریں گے دوسرے صارف کے لیے یہ ضرور لکھا رہ جائے گا کہ اس پیغام کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

نیا فیچر’’ ڈیلیٹ فارایوری ون‘‘ کے نام سے ہے جسے انفرادی کے علاوہ واٹس ایپ گروپ چیٹ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے بس یہ خیال رکھنا ہو گا کہ پیغام بھیجے جانے کے بعد سات منٹ کے اندرڈیلیٹ کرنا ہوگا۔

غلطی سے بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ کرنے کے لیے اس پیغام پر انگلی رکھ کر دبائیں تواسکرین کے اوپری حصے میں آپشنزظاہر ہوں گے ۔ ان میں سے ٹریش بن کے آئیکون پرکلک کریں تو دو آپشنز ’’ڈیلیٹ فارمی‘‘ اور ’’ڈٰیلیٹ فارایوری ون ‘‘ دکھائی دیں گے ، آپ دوسرے آئیکون پر کلک کردیں تو پیغام ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی دے رکھی ہے جس کا دائرہ کار دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، ساتھ ہی 50 مختلف زبانوں میں واٹس ایپ سروس موجود ہے، اس کے ذریعے دنیا بھر میں روزانہ تقریباً 100 ملین کالز کی جاتی ہیں۔

login with social account

10.png

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Mon, 11 Dec 2017 12:23:49 GMT

1000 PKR = 2.877 KWD
1 KWD = 347.608 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top