Pakistan Embassy Kuwait and Community Relief efforts highly appreciated.
HIs Excellency Syed Sajjad Haider, The Ambassador of Pakistan & Madame Ambassador graced a dinner Reception as chief guests. The ceremony was organized to bid farewell to the outgoing Deputy Head of Mission Mr Asher Shehzad and to welcome Mrs Tehreem Ilyas Third secretary of the embassy. The reception dinner was hosted by Mr Peer Amjad Husain, Akhlaq Malik,Mr Atiq ul Rehman, Mr Tabassum Javeid Malik,Mr shehzad ul Rehman Butt, Mr Aasif Jamal & Mr Khalid Mahmoud Minhas
It was largely attended by senior members of the Pakistani community and their families.
Mr Mohammed Arif butt, Mr Atiq Adnan, Mr Obaid ul Rehman Arain, Dr Shuja ul Din, Hafiz Mohammed Shabbir and other participants highly commended and thanked the Embassy of Pakistan, REPIK, Pak Donors and all other groups who played a very positive role during COVID 19 PANDEMIC. All the welfare and Relief efforts were carried out very successfully by the Community members in consultation with the Embassy of Pakistan.
Photo Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.3600717550026534
Pakistani Blood Donors Association, Kuwait organized their 15th blood donation drive on 25 Dec to dedicate the event in honor of Quaid-e-Azams’ birthday. Seen good attendance of community. Ambassador Sajjad, Third Sec Ms. Tehreem and CWA wing also attended.
Photo Album
https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.3554333887998234
پاک ڈونرز کی جانب سے کویت کے مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر قومیتوں کے افراد نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔
6 گھنٹوں کے قلیل عرصے میں وزارت صحت کی جانب سے عائد کردہ قواعد و ضوابط کے تحت 147 افراد نے خون کا عطیہ دیا۔
اس کیمپ کا انعقاد پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن (پاک ڈونرز) نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی (یوتھ ونگ)، کویت سینٹرل بلڈ بنک اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے کیا تھا جبکہ ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل نے اس کیمپ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
(جاری ہے)
پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا جو کہ اپنی نوعیت کی کویت میں پہلی تنظیم ہے جسکا مقصدعوام میں عطیہ خون کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ بوقت ضرورت خون کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تنظیم کے تحت ایک درجن سے زائد بار کیمپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں ہزاروں افراد نے اپنے خون کے عطیات دیے ہیں علاوہ ازیں، روزمرہ خون کی ضرورت کے حساب سے تنظیم اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔
کویت میں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان سید سجاد حیدر اور انکی اہلیہ مسز عنبرین مصطفٰی (صدر انٹرنیشنل ویمن گروپ کویت) نے خصوصی طور پر اس کیمپ میں شرکت کی اور تنظیم کی کارکردگی کو سراہا۔
کیمپ آمد پر سفیر پاکستان کا استقبال (ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان آصف خان ، عرفان سعید (سینیئر ایڈوائزرز پاک ڈونرز)، نعمان اسلم گھمن (ہیڈ پاک ڈونرز، کویت چیپٹر)، مسز شائستہ زاہد(ہیڈ ویمن ونگ، پاک ڈونرز) و دیگر ارکان نے کیا۔
سفیر پاکستان اور انکی اہلیہ نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ کے انتظاما ت کو وزارت صحت کے اصولوں کے عین مطابق تسلی بخش قرار دیا۔
مسز عنبرین مصطفٰی نے کیمپ میں خواتین کو شمولیت کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔ گرین ہینڈزانوائورنمنٹ ٹیم کی صدر ڈاکٹر سامیۃ السعیدان نے کیمپ کا دورہ کیا۔ انھوں نے شیخ صباح مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے پر مسرت کا اظہار کیا اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا۔
NCM انوسٹمنٹ نے بھی اپنے عملے کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
پاکستانی کمیونٹی کے متعدد ارکان نے کیمپ کا دورہ کیا جن میں ڈاکٹر شجاع الدین، ڈاکٹر فرح زاہد، رانا اعجاز، ڈاکٹر جہانزیب عثمان، اسامہ شاہد، اخلاق احمد، محمد انعام، ایوب بھٹی، عاطف صدیقی، ریاض انجم، ارشد نعیم چوہدری، محمد عرفان شفیق، طاہر بشیر، خالد امین، سید بابر پرنس، طارق اقبال، فیاض وردگ، محمد عرفان عادل، آصف چیمہ، مسز فوزیہ باسط، مسز افشین، ندا مرزا، مسز صائمہ سکندر اور مسز روبیلہ غزل شامل تھے، جنہوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کو خوش آئند قرار دیا۔
بلڈ بنک کی جانب سے کیے گئے خصوصی اور پروفیشنل انتظامات پر پاک ڈونرز کی انتظامیہ بلڈ بنک کی ٹیم اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے انتھک محنت کے ساتھ کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
چیئرمین پاک ڈونرز محمد عارف بٹ اور سینیئر ایڈوائزر احسان الحق عنایت نے اپنے پیغامات میں ٹیم کو کامیاب کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی جنہوں کی شب وروز کی محنت سے کامیاب کیمپ انعقاد پذیر ہوا۔
کیمپ کے اختتام پر منتظمین نےبلڈ ڈونرز ، اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے ٹیم کے ارکان اور والینٹیرز کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیم کے ارکان میں ساجد ندیم، فیصل جمیل، عدنان جاوید (ایونٹ انچارج)، محمد اکبر، عبدالوحید جابر علی، شہباز چغتائی، حسن عابد حمید، محمد اسد، نوید اکبر علی، عبدالشکور، فیصل نذیر، محسن جاوید، شیخ سلمان شاہد، ناصر اقبال، منور حمدولے، عبداللہ اظہر، مزمل زاہد، عثمان جاوید، محمد حسن چوہدری، عابد نعیم، خلیل چوہدری، ابرار شاہ، عبدالرحمٰن شہباز، یوسف شہباز، محمد افضل، عرفان امین، ناصر بٹ، نعمان سعید، شہزاد صابر، مسز فائزہ صدیقی، مسز ماریہ، ڈاکٹر کوثر، ملیحہ زاہد، رہاب خالد، ایمان خالد، لائبہ بدر، مناہل بدر، ایمان بدر، مریم خلیل اور خدیجہ خلیل شامل تھے۔
پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جناب احسان الحق (بانی پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن) کےاعزاز میں ایک یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جناب احسان الحق کی کویت میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کی کاوشوں اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے ان کی خدمات پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ۔ کورونا کے پیش نظر نامساعد حالات کی وجہ سے یہ تقریب انتہائی سادگی سے، محدود پیمانے پر منعقد کی گئی۔
تقریب کا آغاز نعمان اسلم نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ عرفان سعید صاحب، سینیئر ایڈوائزر پاک ڈونرز، نے جناب احسان الحق کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اسکے علاوہ عبداللہ عباسی صاحب، محمد انعام صاحب، ڈاکٹرشجاع الدین صاحب، رانا اعجاز صاحب، حافظ شبیر صاحب، آصف خان صاحب، ڈاکٹر جہانزیب صاحب نے بھی جناب احسان الحق کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔
سفیر پاکستان عزت مآب جناب سید سجاد حیدر نے بھی اس تقریب میں شرکت فرمائی اوراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب احسان الحق نے کویت میں 45 سال سے زائد کا عرصہ گزارا ہے اور پاکستانی کمیونٹی میں انکی کمی خاصی محسوس کی جائیگی۔ سفیر پاکستان نے جناب احسان الحق کو پاکستانی بلڈ دونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے انکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں جناب احسان الحق نے تمام حاضرین بالخصوص سفیر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اورکویت میں پاکساتن کمیوںٹی کو خراج تحسین پیش کیا جو دیارِ غیر میں وطن کی نیک نامی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔
نعمان اسلم گھمن صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں تقریب میں موجود شرکاء کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا، جن کی موجودگی اس الوداعی تقریب کے وقار میں اضافے کا سبب بنی۔ یقیناً جناب احسان الحق کی خدمات اور کاوشوں کا قرض ایک الوداعی تقریب سے ادا نہیں کیا جا سکتا اوریہ ہمیشہ ہم پر قرض رہے گا۔ اس موقعہ پر عبداللہ عباسی صاحب اور ندا مرزا صاحبہ کا شکریہ ادا کرنا انتہائی ضروری ہے، جن کے بغیر اس باوقار تقریب کا انعقاد ممکن نہ تھا۔
تقریب کے آخر میں جناب پیر امجد حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کیااور دعا کروائی۔ تقریب میں عرفان ریاض نون صاحب، عاطف صدیقی صاحب، ساجد ندیم صاحب، عابد علی صاحب، مسز شائستہ زاہد صاحبہ، ندا
مرزا صاحبہ، ڈاکٹر فرح صاحبہ اور مسز فائزہ عاطف صاحبہ بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر ماجد چوہدری کی درخواست پر انکے مرحوم ماموں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
Click the to view full Album on facebook
Photo Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.3185021714929455
Kuwait Pakistan Blood donors in Kuwait hosts the Emergency blood donation drive on 7-Aug-2020 called by Central Blood Bank Jabriya Kuwait.
Photo Album: https://www.facebook.com/pg/PakistanisInKuwait/photos/?tab=album&album_id=3165576683540625